ہونولولو: حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار جوڑے کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ہنی مون پر ہوائی آنے والی جاپانی خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ اس کا خاوند ہسپتال میں داخل ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی کرائے پر حاصل شدہ موٹر سائیکل جمعے کی دوپہر سوا بارہ کے قریب کاوا میں کامیہامیہا ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوئی۔
ہنگامی طبی امدادی شعبے کے ایک سپروائزر کا کہنا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے تھا۔
عورت ہسپتال لے جانے کے بعد مر گئی جبکہ آدمی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ان کے نام اور پتے جاری نہیں کیے گئے تاہم اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دونوں 27 سال کے تھے۔