ایپل نے آئی پیڈ کے فیچر میک پر متعارف کروا دئیے

سان فرانسسکو: ایپل نے جمعرات کو میکنٹوش کے نئے ورژن کا پیش منظر جاری کیا، جو کہ آئی پیڈ کے فیچرز پرسنل کمپیوٹر پر فراہم کرتا ہے۔

کیوپرٹینو، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی کمپنی نے کہا کہ ماؤنٹین لائن کہلانے والا یہ نیا اپڈیٹ شدہ آپریٹنگ سسٹم میکنٹوش کے ڈویلپرز کو فوری طور پر دستیاب ہو گا جبکہ میک مالکان گرمیوں کے اواخر میں اس پر اپگریڈ کر سکیں گے۔

ایپل نے کہا کہ ماؤنٹین لائن میں پیغامات کا نیا اطلاقیہ (ایپلی کیشن) شامل ہے جو آئی چیٹ کی جگہ لے گا، اور یہ صارف کو ایک میک ڈیوائس سے دوسری میک یا آئی او ایس ڈیواس (جیسے آئی فون یا آئی پیڈ) پر لامحدود پیغامات، تصاویر اور ویڈیو بھیجنے کی سہولت دے گا۔

ایپل کے مطابق، ماؤنٹین لائن پہلا آپریٹنگ سسٹم ہے جو انٹرنیٹ ‘کلاؤڈ’ کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

چین کی تیزی سے بڑھتی مارکیٹ کی اہمیت کا اندازہ کرتے ہوئے ماؤنٹین لائن میں چینی صارفین سے متعلق فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں انہیں سفاری براؤزر میں سرچ انجن کے طور پر بیڈو کا انتخاب، یا چینی ویب سائٹس یوکو یا تودو پر براہ راست ویڈیو اپلوڈنگ کی سہولت دینا شامل ہے۔

ایک ترجمان کے مطابق، چین میں رواں سال میکنٹوش کی فروخت دوگنے سے بھی زیادہ بڑھ گئی۔ “اس کا مطلب یہ نہیں کہ پی سی مر رہا ہے، بلکہ میرے خیال سے میک اب بھی مزید ترقی کر سکتا ہے،” ترجمان نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.