10 گورنروں نے ٹیپکو سے کارپوریٹ صارفین کے لیے نرخ بڑھانے پر وضاحت طلب کر لی

ٹوکیو: دس گورنروں نے کارپوریٹ صارفین کے لیے بجلی کے نرخ بڑھانے کے منصوبے پر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) سے احتجاج کیا ہے۔

سائیتاما کے گورنر کیوشی یوایدا نے اس ہفتے ایک میٹنگ کے دوران ٹیپکو کے صدر وشیو نشی زاوا کو ایک پٹیشن پیش کی۔

سائیتاما کے علاوہ اس پٹیشن پر یاماناشی، ٹوکیو، ایباراکی، توچیگی، گونما، چیبا، کانگاوا، شیزوؤکا اور ناگانو صوبوں کے گورنروں کے دستخط تھے۔ ٹپیکو نے کہا ہے کہ مالی سال 2011 میں اس کے ایندھن کے اخراجات پچھلے سال کی نسبت 830 بلین ین تک بڑھ جانے کی توقع ہے۔

متاثرین کے لیے زرتلافی، تابکاری سے صفائی کے اخراجات اور پلانٹ کو سبکدوش کرنے کے خرچے ٹریلین ین تک پہنچ جانے کی توقع ہے، اور ٹیکس گزاروں کی کچھ آمدن پہلے ہی ایک بل کے تحت ٹیپکو کو دینے کی منظوری دی جا چکی ہے۔

میٹنگ کے دوران یوایدا نے نشی زاوا پر زور دیا کہ وہ نرخ بڑھانے کا معاملہ ایک سال کے لیے موخر کر دیں اور اس دوران ٹیپکو کی معاشی مشکلات کو اخراجات میں کمی اور مالی اصلاحات کے ذریعے دور کرنے کی کوشش کریں۔

“ٹیپکو کے رویے سے خودشناسی کی کمی کا اندازہ ہوتا ہے باوجود یہ کہ یہ ایک بےنظیر سانحے کا شکار ہو چکی ہے،”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.