بچوں سے متعلق فحش مواد میں اضافہ: این پی اے

ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی نے جمعے کو کہا کہ پولیس کی طرف سے پورے ملک میں کی جانے والی ایک تفتیش نے بچوں سے متعلق فحش فلموں کی ملکیت رکھنے اور فروخت کرنے والوں کی ریکارڈ تعداد کا انکشاف کیا ہے، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

این  پی اے کے مطابق، 2011 میں بے نقاب کیے جانے والے کیسوں میں 8.4 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، اور یہ تعداد 1455 تک چلی گئی۔ پولیس کا خیال ہے کہ آنلائن فلم شئیرنگ سروسز نے اس تعداد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

این پی اے نے کہا کہ 883 ویب فورمز اور فحش ڈی وی ڈی کے آنلائن اسٹورز کا بھی پتا چلا ہے جنہوں نے بچوں سے متعلق فحش مواد آنلائن فراہم کیا ہوا تھا۔ این پی اے کے ایک ترجمان کے مطابق، ایسے قریباً 40 فیصد کیسوں میں فائل شئیرنگ سافٹویر استعمال کیے جاتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے حکام پچھلے سال کے ماہ اپریل سے سروس پرووائڈرز کے ساتھ مل کر آنلائن ویڈیو کو بلاک کرنے کا کام کر رہے ہیں تاکہ اس رجحان کو روکا جا سکے۔ تاہم اس اقدام نے فائل شیئرنگ کے سافٹویرز کو متاثر نہیں کیا ہے۔

پولیس کا خیال ہے کہ 2009 ک بعد سے فائل شیئرنگ سافٹویر کا استعمال 600 فیصد سے زائد بڑھ چکا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.