امریکی جج نے وہیل شکاریوں کی طرف سے سی شیفرڈ کے بیش فعال کارکنوں کو باز رکھنے کی اپیل مسترد کر دی

سیاٹل: امریکہ کے ایک وفاقی جج نے جمعرات کو ریاست واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے اینٹی وہیلنگ گروپ کے بیش فعال کارکنوں پر فوری پابندی لگانے سے انکار کر دیا۔

جج رچرڈ چونز نے کہا کہ وہ تحریری فیصلہ بعد میں جاری کریں گے، تاہم ان کا رجحان جاپانی وہیل شکاریوں کی طرف سے سی شیفرڈ کنزرویشن سوسائٹی کے خلاف فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست کی مخالفت میں ہے۔

وہیل شکاریوں -انسٹیٹیوٹ آف سیٹاشین ریسرچ- نے کہا کہ سی شیفرڈ گروپ نے انٹارکٹکا میں وہیل کے شکار کے سیزن کے دوران ان پر حملہ کیا اور ان کے جہازوں کو زد و کوب کیا۔ انہوں نے جج سے مطالبہ کیا کہ انہیں رکنے کا حکم دیا جائے۔ “یہ وہیلوں کے لیے فتح ہے،” سی شیفرڈ کو نمائندگی کرنے والی سیاٹل کی لاء فرم ہیرس اور مورے کے اٹارنی چارلس مورے نے کہا۔

سیاٹل میں دائر کردہ ایک وفاقی مقدمے میں، انسٹیٹیوٹ نے کہا تھا کہ “وہیل شکاری ریاست واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے خود ساختہ قذاقوں سے آزاد ہونے کا حق رکھتے ہیں”۔

جاپان کا وہیل شکاری بیڑہ سالانہ 1000 کے قریب وہیل کا شکار کرتا ہے، جسے یہ خصوصی اجازت عالمی وہیلنگ کمیشن نے ایک فیصلے کے ذریعے دے رکھی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.