شہنشاہ قلب کی بائی پاس سرجری کی تیاری کے لیے ہسپتال میں داخل

ٹوکیو: شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے کہا کہ شہنشاہ قلب کی بائی پاس سرجری سے ایک دن قبل جمعے کو ہسپتال میں داخل ہو گئے جبکہ عوام نے شاہی محل میں کتاب پر ان کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات کا اندراج کیا ہے۔

78 سالہ بادشاہ صبح دس بجے سے تھوڑی دیر بعد اپنی اہلیہ ملکہ مچیکو کے ساتھ جامعہ ٹوکیو کے ہسپتال پہنچے اور اندر جانے سے قبل ڈاکٹروں کو تعظیم دی۔

جمعرات کو شہنشاہ محل میں 107 ایلیمنٹری اسکولوں کے پرنسپلز سے ملے اور 11 مارچ کے زلزلے و سونامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں کہا، “مجھے امید ہے کہ آپ آفت کو بھولے بغیر آفت سے بچاؤ کی تعلیم دینے کی کوشش جاری رکھیں گے،”۔

اس کے بعد انہوں نے ملکہ مچیکو، اپنے دوسرے بیٹے شہزادہ اکی شینو اور ان کی اہلیہ شہزادی کیکو کے ساتھ ڈنر کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.