ٹوکیو: جاپان نے جمعے کو کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی ایٹمی نگران ایجنسی کے ساتھ مل کر دسمبر میں ایٹمی بحران سے انتہائی متاثرہ علاقے میں ایٹمی حفاظت سے متعلق ایک میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔
“جاپان بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے)، کے ساتھ مل کر 15 سے 17 دسمبر تک ایٹمی حفاظت سے متعلق وزراء کی ایک میٹنگ کی میزبانی کرے گا،” وزیر تجارت اور صنعت یوکیو ایدانو نے نامہ نگاروں کو بتایا۔
“جاپان فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے تفصیلی مطالعے سے سیکھے جانے والے اسباق اور حاصل شدہ علم کو عالمی برادری کے ساتھ شئیر کرے گا،” وزیر خارجہ کوچیرو گیمبا نے ایک الگ بیان میں کہا۔
یہ اعلان 11 مارچ کے زلزلے و سونامی کی پہلی برسی سے چند ہفتے پہلے سامنے آیا ہے۔ اس حادثے نے ربع صدی میں دنیا کے بدترین ایٹمی بحران کو جنم دیا تھا۔