ٹوکیو: استغاثہ نے جمعرات کو بتایا کہ اولمپس کارپوریشن کے سابقہ صدر کو ٹوکیو میں حراست میں لے لیا گیا۔ کارپوریٹ جاپان کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈلوں میں سے ایک میں آنے والا یہ ایک اہم موڑ ہے۔
توکیو ڈسٹرک پبلک پراسیکیوٹر آفس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے 54 سالہ سابقہ نائب صدر ہیراشی موری، 67 سالہ سابقہ آڈیٹر ہیدیو یامادا کے ساتھ ساتھ بروکریج ہاؤس کے سابقہ ایگزیکٹو 61 سالہ اکیو ناکاگاوا کو بھی گرفتار کیا ہے۔
بروکریج ہاؤس کے تین دوسرے سابقہ اراکین کو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کیا۔
استغاثہ کے سامنے موری اور یامادا نے مالی گوشواروں میں خرد برد میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ کیکوکاوا کو اس اِخفا کا پتا تھا۔
“ہم حقائق بےنقاب کرنے کے لیے حکومت سے تعاون کرنا جاری رکھیں گے،” اولمپس کے ایک ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنی اس صورت حال کو “سنجیدگی” سے لے رہی ہے۔
اولمپس کی طرف سے اعتراف کے بعد، کہ اعلی ترین عہدیداروں کے ایک چھوٹے سے گروپ نے 1990 کے عشرے میں ہونے والے سرمایہ کاری نقصانات کو چھپانے کے لیے مہنگے خریداری کے معاہدوں کو استعمال کیا، جاپانی کارپوریٹ گورنس ہل کر رہ گئی ہے۔