شہنشاہ اکی ہیتو صحت یابی کی طرف بڑھتے ہوئے، کتابیں پڑھنے کی اجازت طلب کر لی

ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو، جو ہفتے کو قلب کی جراحی سے گزرے ہیں، بخیریت صحتیاب ہو رہے ہیں اور اتواور کی صبح انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں، کہ جہاں ان کا علاج ہو رہا ہے، پانی پینے کے قابل تھے۔

شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے کہا کہ شہنشاہ نے ڈاکٹروں سے پوچھا کہ وہ کتابیں پڑھنا کب سے شروع کر سکتے ہیں۔

ملکہ مچیکو نے اپنے 78 سالہ خاوند کی عیادت کے لیے جامعہ ٹوکیو ہسپتال کا دورہ کیا، جبکہ بہت سے لوگوں نے وسطی ٹوکیو میں شاہی محل کے سامنے نیک خواہشات کے پیغامات کے لیے کتابوں پر دستخط کیے۔

شہنشاہ کے قلب کی بائی پاس سرجری پر ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم یوشیکو نودا نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر صحافیوں کو بتایا، “میں نے یہ سن کر سکون ہوا کہ سرجری کسی پیچیدگی کے بغیر مکمل ہوگئی،”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.