فوکوئی ری ایکٹر منگل کو آفلائن، جاپان میں چلنے والے ری ایکٹر صرف 2

فوکوئی: کانسائی الیکٹرک پاور کو اپنا ایٹمی ری ایکٹر منگل کو شٹ ڈاؤن کر دے گا۔ ایٹمی اور صنعتی حفاظت سے متعلق ایجنسی کا کہنا ہے کہ دوسرے دو ری ایکٹر بھی مارچ کے آخر تک دیکھ بھال کے لیے بند کیے جائیں گے۔

مسلسل بندش کے نتیجے میں کانسائی الیکٹرک نے گھریلو اور کاروباری صارفین سے کہا ہے کہ وہ بجلی بچانے کے اقدامات جاری رکھیں۔

دریں اثنا، ایجنسی نے فوکوئی صوبے میں اوئی ایٹمی بجلی گھر پر حال ہی میں سر انجام دئیے گئے اسٹریس ٹیسٹوں کے دوران جمع کردہ ڈیٹا پر اپنے تجزیے کے نتائج بھی جاری کیے۔ ایجنسی نے کہا کہ پلانٹس کو چلانے کا حتمی فیصلہ مرکزی حکومت اور مقامی بااختیار حکومتوں کے باہمی مشورے سے ہو گا۔

ملک بھر میں معمول کی دیکھ بھال کے لیے بند کیے جانے والے ری ایکٹروں کو 11 مارچ کے زلزلے و سونامی کے بعد ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر میں پگھلاؤ کے بعد سے عوامی حفاظت کے خدشات کے پیش نظر دوبارہ نہیں چلایا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.