سائیتاما: پولیس کے مطابق، سائیتاما شہر میں پیر کی سہ پہر کو تین لوگ ایک اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔ بادی النظر میں ہلاک ہونے کی وجہ بھوکا رہنا تھا۔
تینوں لاشیں، جن میں سے دو 60 سال کی عمر کے میاں بیوی اور ایک 30 سال کی عمر کا بیٹا شامل ہے، اس وقت اپارٹمنٹ سے دریافت ہوئیں جب ہاؤسنگ کمپنی کا ایک ایجنٹ واجب الادا کرایہ لینے کے لیے وہاں آیا۔ یہ خاندان چھ ماہ سے کرایہ نہیں دے رہا تھا جبکہ بجلی بھی کٹ چکی تھی۔
انہیں فوٹون پر لیٹے ہوئے پایا گیا۔ دروازے اور کھڑکیاں مقفل تھیں اور ان کے جسموں پر کسی قسم کے زخم کے نشان بھی نہیں تھے۔
پڑوسیوں نے ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے اس خاندان کو پچھلے نومبر سے نہیں دیکھا تھا۔