ناہا: اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما نے پیر کوامریکی میرین کارپس ائیر اسٹیشن فوتینما کی منتقلی بارے مرکزی حکومت کی ماحولیاتی اثرات کی جانچ کی رپورٹ پر وزارت دفاع کے ناہا بیورو میں اپنی تحریری رائے جمع کروا دی۔
ناکائیما نے کہا کہ اڈے کو ہینوکو کے ساحل پر لینڈ فِل شدہ علاقے میں منتقل کرنے کے منصوبے نقائص سے پُر ہیں اور ان کی وجہ سے قدرتی ماحول تباہ ہو گا۔
یہ رپورٹ اوکی ناوا کی حکومت کو دسمبر کے آخری دنوں میں انتہائی مضحکہ خیز انداز میں فراہم کی گئی تھی۔ اوکی ناوا کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہونوکو میں اڈے کی تعمیر کی وجہ سے ایک نایاب بحری ممالیے “ڈوگانگ” کا مسکن بری طرح متاثر ہو گا، اور وہ اس اقدام پر چراغ پا نظر آتے ہیں۔
ناکائیما اپنا وہی پرانا موقف پھر سے دوہرایا کہ فوتینما بیس کو اوکی ناوا سے باہر منتقل کر دیا جانا چاہیے اور ٹوکیو کو امریکہ سے مذاکرات کے معاملے میں اوکی ناوا والوں کے جذبات کا خیال کرنا چاہیے۔