سافٹ بینک نئی تیز رفتار موبائل ڈیٹا سروس لانچ کرے گا

توکیو: جاپان کے تیسرے بڑے موبائل آپریٹر سافٹ بینک نے کہا کہ وہ ایک نئی وائرلیس انٹرنیٹ سروس جاری کرے گا جس کی رفتار 110 میگا بٹس فی سیکنڈ تک ہو گی۔

سافٹ بینک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ‘فور جی’ سروس، جو کہ جمعے کو شروع کی جائے گی، جاپان میں چلنے والی موجودہ سروسز سے 7 تا 8 گنا تیز ہو گی۔ اسمارٹ فون معاہدے رکھنے والے سافٹ بینک صارفین کے لیے اس کی ماہانہ لاگت 3880 ین اور دوسروں کے لیے 5505 ین ہو گی۔

سافٹ بینک این ٹی ٹی ڈوکومو کی اگلی نسل کی تیز تر ایل ٹی ای سروس ‘ایگزی’ کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ 75 میگا بٹس فی سیکنڈ تک ڈیٹا منتقلی کی رفتار فراہم کرتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.