فوکوشیما: صوبائی حکومت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ ایک سروے کے مطابق، فوکوشیما کے ایٹمی بحران کے پہلے چار ماہ میں فوکوشیما کے تقریباً 58 فیصد رہائشی بیرونی طور پر ایک ملی سیورٹ سے کم تابکاری کی مقدار کی زد میں آئے۔ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر نمبر 1 کے کارکنوں کو نکال کر،9747 لوگوں میں سے تخمینے کے مطابق 57.8 فیصد لوگ پہلے چار ماہ میں1 ملی سیورٹ -جو کہ معمول کے حالات میں تابکاری کی زد میں آنے کی سالانہ حد خیال کی جاتی ہے- سے کم مقدار کی تابکاری کی زد میں آئے۔
صرف دو خواتین کے بارے میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ وہ 20 ملی سیورٹ سے زیادہ مقدار کی تابکاری کی زد میں آئیں۔
توسیع شدہ داخلہ بند علاقے کے مکینوں سے دوسرے علاقوں کی نسبت پہلے سروے کیا گیا تھا۔
مختلف مقامات پر وقت کے حساب سے ہوا میں تابکاری کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے سروے کے نتائج کی بنیاد پر تخمینہ شدہ بیرونی تابکاری کی مقدار کا حساب لگایا گیا تھا۔