پورے ملک میں قریباً 66 فیصد پبلک مڈل اسکول نئے حکومتی اقدام کے تحت لازمی مارشل آرٹس کے ذیل میں نئے تعلیمی سال سے اغلباً جوڈو کو منتخب کریں گے۔ دریں اثنا، سروے سے مزید پتا چلا ہے کہ 12 صوبوں کے تعلیمی بورڈز اور ایک آرڈیننس یافتہ شہر نے ابھی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کون کونسے اساتذہ جوڈو سکھانے کے لیے ناتجربہ کار ہیں، یا انہوں نے ابھی تک اساتذہ کے لیے جوڈو سکھانے کی کلاسیں لینا لازمی قرار نہیں دیا۔
اس سروے میں ٹوکیو کے ساتھ ساتھ 46 صوبوں اور 19 آرڈیننس یافتہ شہروں سے رائے شماری کرائی گئی۔
اوکی ناوا صوبے کے بہت سے اسکول ممکنہ طور پر کراٹے کی کلاسیں دیا کریں گے، جبکہ دوسرے چار صوبوں میں بہت سے اسکولوں نے کینڈو اور دوسرے مارشل آرٹس کو چنا ہے۔
رضاکارانہ جوڈو سکھانے کے منصوبوں کے متعلق ٹوکیو اور 10 دوسرے صوبوں اور چھ شہروں کے بورڈز نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی اپنے ذاتی منصوبے تیار کر لیے ہیں، جبکہ 13 صوبوں اور پانچ شہروں نے کہا کہ وہ منصوبے تیار کرنے کے مرحلے میں ہیں۔