ٹیپکو فوکوشیما سے پرے 73000 میٹر کے سمندری فرش پر سیمنٹ پھیرے گا

ٹوکیو: جاپان کے سونامی زدہ ایٹمی پلانٹ کے آپریٹر نے کہا ہے کہ وہ مضروب ری ایکٹروں کے قریب سمندری فرش کے ایک بڑے حصے کی سیمنٹ کے ذریعے مرمت کرے گا تاکہ تابکاری کے پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکے۔

ملک کی شمال مشرقی ساحلی پٹی پر تعمیر شدہ فوکوشیما ڈائچی کے سامنے واقع بحر الکاہل کے سمندری فرش کے 73 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے پر مٹی اور سیمنٹ سے بنا ہوا مرکب پھیلایا جائے گا۔

یہ رقبہ قریباً فٹ بال کے دس میدانوں کے برابر ہے۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس کا مقصد سمندر کو مزید تابکاری سے بچانا ہے چونکہ نمونوں کی جانچ سے پتا چلا ہے کہ خلیج میں واقع سمندری مٹی میں تابکاری کی مقدار نسبتاً زیادہ ہے۔

پچھلے سال مارچ میں بڑے پیمانے کے زیر سمندر زلزلے اور دیو قامت سونامی کی وجہ سے پلانٹ کے ری ایکٹر کولنگ سسٹم بند ہو جانے کے بعد پگھلاؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

پلانٹ سے تابکار پانی سمندر میں پھیل گیا تھا اور تابکار ذرات سمندری فرش پر جمع ہو گئے تھے۔ سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ سمندری روئیں اس تابکاری کو مزید علاقوں تک پھیلا دیں گی۔

بچھائی جانے والی تہہ کی موٹائی 60 سینٹی میٹر ہو گئی جس کے پچاس سالوں میں 10 سینٹی میٹر کے حساب سے سمندری پانی کے نذر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.