واکایاما کورٹ نے ڈالفن شکار کے مخالف ایکٹوسٹ کو بری کر دیا

واکایاما: ایک جاپانی عدالت نے بدھ کو قرار دیا کہ جنگجو ماحولیاتی گروپ سی شیفرڈ کا ولندیزی سپورٹر ڈالفن کے شکار میں مصروف آدمی پر حملہ کرنے کا قصور وار نہیں ہے۔

42 سالہ اروین ورمیولن کو واکایاما صوبے کے تائیجی قصبے میں دسمبر میں ایک آدمی پر مبینہ طور پر مکے سے حملہ کرنے کا الزام تھا۔ مضروب شخص اسے ایک الگ تھلگ علاقے کے قریب آنے سے روک رہا تھا جہاں ڈالفن کے خونی شکار کی رسم سر انجام دی جا رہی تھی۔

واکایاما ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ساتوشی شیبایاما نے کہا کہ ورمیولن کو مجرم ٹھہرانے کے لیے مبینہ متاثرہ شخص کا بیان کافی نہیں ہے۔

استغاثہ، جس نے ایک لاکھ ین کے جرمانے کا مطالبہ کیا تھا، ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.