ٹوکیو: جاپان کی سیاحتی ایجنسی نے اس ہفتے سے ایک پوسٹر مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد 11 مارچ کی آفت میں غیرملکی تنظیموں کی مدد کا شکریہ ادا کرنا اور آفت کے بعد جاپان آکر جاپان کی معاشی طور پر مدد کرنے والے سیاحوں کا شکریہ ادا کرنا ہے۔
اس مہم کا نام “جاپان آپ کا شکریہ” ہے۔ یہ فروری کے اواخر سے اپریل تک جاری رہے گی جبکہ آفت کی پہلی برسی بھی اس دوران آئے گا۔
اس مہم کے لیے دو پوسٹر تخلیق کیے گئے ہیں۔ شہر میں بسوں اور ٹیکسیوں میں سٹکر بھی لگائے جائیں گے۔
جاپانی سیاحتی ایجنسی کے اہلکاروں نے کہا کہ اس پوسٹر مہم کا مقصد سیاحوں کو جاپان کی طرف راغب کرنا بھی ہے، جو معیشت کی بحالی کے لیے زندگی کی حیثیت رکھتا ہے۔