تسوکوبا، ایباراکی: قومی مرکز تحقیق برائے زراعت کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ تابکار دھان سے بھورے چاولوں میں تابکار سیزیم جذب ہونے کی بڑی مقدار کو پوٹاشیم ملی کھاد کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔
تسوکوبا، صوبہ ایباراکی میں واقع تحقیقاتی مرکز کے اہلکاروں نے کہا کہ جب انہوں نے چار صوبوں میں تابکار دھان میں پوٹاشیم ملی کھاد کا استعمال کیا تو انہیں بھورے چاول میں سیزیم جذب ہونے کی مقدار 50 فیصد تک گھٹانے میں کامیابی ہوئی، اگرچہ مختلف اقسام کی مٹی میں اس کی شرح مختلف تھی۔ محققین نے بھورے چاول میں سیزیم کے جذب ہونے کا مطالعہ کرنے کے لیے کھاد کو مختلف حالات میں استعمال کیا۔
اس کے نتیجے میں، دھان کے کھیتوں، کہ جہاں سیزیم کی مقدار عام مقدار سے تین گنا تھی، میں بھورے چاولوں میں سیزیم جذب کرنے کی مقدار 6 سے 46 فیصد تک کم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ محققین کا اندازہ ہے کہ سیزیم اور پوٹاشیم کی ملتی جلتی کیمیائی خصوصیات نے بھورے چاولوں کو سیزیم کی نسبت پوٹاشیم زیادہ جذب کرنے میں مدد دی۔
محققین نے مزید دریافت کیا کہ مٹی میں پوٹاشیم کی صحیح مقدار 25 ملی گرام فی 100 گرام ہے اور اس سے زیادہ مقدار سے قابل ذکر نتائج حاصل نہیں ہو سکیں گے۔