مئیر فوتوشی توبا نے پچھلا پورا برس ایک سال قبل آنے والے سونامی سے قریباً صفحہ ہستی سے مٹ جانے والے شہر کی تعمیر نو، حکومت کے تعمیر نو کے بارے میں کبھی کبھار کے لاپرواہانہ رویے اور بن ماں کے دو بچوں کی اکیلے پرورش کرنے کا طریقہ سیکھتے ہوئے گزارا ہے۔
آفت کے ایک سال بعد کچھ پیش رفت نظر آتی ہے تاہم اب بھی ایک لمبی جنگ باقی ہے۔
“ہم تو ابھی تعمیر نو کی میراتھن ریس کے نقطہ آغاز پر کھڑے ہیں،” 47 سالہ مئیر نے عارضی مکان میں قائم اپنے دفتر میں بیٹھے اے ایف پی کو بتایا جہاں سے ریکوزنتاکا، صوبہ ایواتے کا تقریباً صفا چٹ شہر نظر آتا ہے۔
1800 سے زائد لوگ، جن میں توبا کی اہلیہ بھی شامل تھیں، پچھلے سال 11 مارچ کو آنے والے زلزلے و سونامی کی وجہ سے اس شہر میں ہلاک ہوئے جو پورے ملک میں اموات کی تعداد کا 10 فیصد بنتا ہے۔
“ریکوزنتاکا کے پاس تعمیر نو کا ایک ابتدائی منصوبہ ہے،” توبا نے فضا سے لی گئی ایک تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جس سے تباہ کی اصل مقدار کا پتا چل رہا تھا، “تاہم ٹوکیو کی طرف سے رہنمائی کا فقدان چیزوں کو مشکل بنا رہا ہے”۔
“اگر حکومت تعمیر نو میں ملوث ہونا چاہتی ہے، تو اسے ہمیں واضح ہدایات دینا ہوں گی،” توبا نے کہا جو یہ المیہ رونما ہونے سے صرف ایک مہینہ قبل ریکوزنتاکا کے مئیر بنے تھے۔