68000 ٹن چاول کا تابکاری زدہ بھوسہ 8 صوبوں میں ایسے ہی پڑا رہنے دیا گیا

ایٹمی بجلی گھر سے نکلنے والے تابکار مادوں سے متاثر ہونے والے چاولوں کا قریباً 68000 ٹن بھوسا 8 صوبوں میں ایسے ہی پڑا ہوا ہے اور فوری طور پر اس کی تلفی کا کوئی ذریعہ نظر نہیں آتا۔

مزید برآں، تابکاری سے متاثرہ گندے پانی سے پیدا ہونے والی گار اور تابکار مادوں سے آلودہ راکھ کی مقدار 97,000 ٹن تک پہنچتی ہے جو کہ 12 صوبوں میں موجود ہے۔ یہ مقدار پچھلے سال جولائی سے تین گنا زیادہ ہے۔

“مقامی اداروں نے اس فضلے کو تلف کرنے میں کامیابی اس لیے بھی حاصل نہیں کی چونکہ مکینوں نے ایسے تابکار فضلے کی اپنے صوبے میں تلفی کے خلاف رائے دی ہے،” ایک اہلکار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.