حکومت ملازمت پیشہ خواتین کی مدد کے لیے بچوں کی دیکھ بھال کے نئے مراکز تعمیر کرے گی

وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعے کو کہا کہ حکومت ‘کودوموئن’ نامی بچوں کی دیکھ بھال کے نئے مراکز تعمیر کرے گی، تاکہ ملازمت پیشہ خواتین کو بہتر طریقے سے مدد مہیا کر سکیں۔

جمود کا شکار معیشت کی وجہ سے، بہت سی خواتین کام کرنا چاہتی ہیں تاہم بچوں کی دیکھ بھال کے لیے مراکز کی کمی نے انہیں روکا ہوا ہے۔

حکومت کا تخمینہ ہے کہ اسکول جانے کی عمر سے چھوٹے بچوں کی قریباً پچیس ہزار مائیں اپنے بچوں کے لیے مناسب دیکھ بھال کے مراکز تلاش نہیں کر پاتیں۔ موجودہ مراکز نے کہا ہے کہ اپریل سے نئے تعلیمی سال کا آغاز قریب آنے پر انہیں بہت زیادہ کالیں موصول ہو رہی ہیں۔

نودا نے رپورٹروں کو بتایا کہ حکومت کنڈرگارٹن اور ڈے کئیر سینٹرز کو اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور نئے مرکز کا نام ‘کودوموئن’ رکھا جائے گا۔

فی الوقت کنڈر گارڈن 3 سال یا زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ہیں جو روزانہ 4 گھنٹے وہاں ٹھہرائے جاتے ہیں، جبکہ ڈے کئیر سنٹرز 0 سے 6 ماہ تک کی عمر کے بچوں کے لیے ہیں جو آٹھ گھنٹے روزانہ تک ٹھہرائے جاتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.