بارسلونا: آج کی دنیا میں یہ ایک عذاب سے کم نہیں کہ آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری کم ہے۔
اب ایک سویڈش گروپ مائی ایف سی کا کہنا ہے کہ ان کا پانی سے چارج ہونے والا چارجر شاید ہر جگہ مسئلے کا حل ثابت ہو، جبکہ بیٹری بنانیوالے دیو ڈیورا سیل کاروں اور اسیڈیمز تک کے لیے انرجی “میٹس” متعارف کروا رہا ہے جو موبائل فون کو چارج کرنے کا کام کریں گے۔
دریں اثنا کیلیفورنیا کی ایک کمپنی نے ایسا موبائل فون جاری کیا ہے، جو اس کے دعوے کے مطابق 15 سال تک چارج رہ سکتا ہے، یعنی ہنگامی حالات یا آفات میں یہ ایک بہترین متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔
“فون کی ذخیرہ شدہ توانائی اور استعمال ہونے والی توانائی میں فرق دن بدن بڑھ رہا ہے،”۔
چناچہ ان کی فرم ایک پورٹیبل فون چارجر کے ساتھ سامنے آئی ہے جو کہ مناسب سائز کے کیمرے سے ذرا سا بڑا ہے، اور اس میں چمچ بھر پانی اور چھوٹی سا دھاتی آلہ (فیول پک) استعمال ہوتا ہے، جو کہ ایک آئی فون کو مکمل طور پر چارج کر سکتا ہے۔