ڈی پی جے، ایل ڈی پی میں انتخابات کے بعد اتحاد پر غور؛ اطلاعات

ٹوکیو: جاپانی میڈیا نے ہفتے کو اطلاع دی ہے کہ حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان اور بڑی حزب مخالف جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے اگلے عام انتخابات کے بعد بڑا اتحاد بنانے کی ممکنات پر بات چیت کی ہے۔

ایل ڈی پی ٹیکس اور سوشل سیکیورٹی اصلاحات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہونے سے انکار کر رہی ہے، اس کی بجائے اس نے وزیراعظم یوشیکو نودا پر زور دیا ہے کہ گرمیوں سے پہلے ایوان زیریں کو تحلیل کر کے انتخابات کرائے جائیں۔

میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نودا اور ایل ڈی پی کے چیف ساداکازو تانیگاکی نے ٹوکیو کے ہوٹل میں 25 فروری کو ایک خفیہ ملاقات کا اہتمام کیا جس میں ایوان زیریں کی ممکنہ تحلیل اور سوشل سیکیورٹی کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے کنزمپشن ٹیکس میں اضافے کے لیے دونوں اطراف میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

تاہم نودا اور تانیگاکی، دونوں نے ایسی کسی بھی ملاقات سے انکار کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.