فوکوشیما کے رہائشی جنوبی کوریا میں امیگریشن کی تلاش میں

سئیول: ایک جاپانی پاسٹر نے پچھلے سال کی آفت میں فوکوشیما کی تباہی کے بعد صوبے کے درجنوں رہائشیوں کے لیے امیگریشن کی تلاش کے لیے  جنوبی کوریا کا دورہ کیا ہے۔

ایک ملکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ فوکوشیما سے تعلق رکھنے والے پاسٹر اور شہری ایکٹوسٹ ناگاتو تسوبوئی نے ملک کی جنوب مغربی کاؤنٹی جانگسو کا پچھلے ماہ دورہ کیا۔

“وہ کئی جنوبی کورین اسٹیٹ ڈویلپرز کے ساتھ وہاں آیا اور وہ ہماری کاؤنٹی اور جیجو میں فوکوشیما سے ملتی جلتی زمین خریدنے کے لیے تلاش کر رہے تھے،” اس نے کہا۔ جیجو جنوبی کوریا کا جنوبی آمد و رفت والا جزیرہ ہے۔

پاسٹر نے کہا کہ فوکوشیما کے درجنوں رہائشیوں نے کسی محفوظ مقام پر رہنے کی خواہش کی ہے جہاں ان کے بچے تابکاری کے خوف کے بغیر زندگی گزار سکیں۔

فوکوشیما کی آفت بڑے پیمانے کے زلزلے اور سونامی کی وجہ سے رونما ہوئی تھی جس سے انیس ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے۔

اہلکار نے کہا کہ تسوبوئی نے جانگسو، جس کی اہم صنعتیں چاول کی پیدوار اور مویشی پالنا ہے، کو آفت زدہ جاپانی صوبے سے ملتا جلتا قرار دیا۔

پاسٹر نے وطن واپس جانے کے بعد کاؤنٹی کے اہلکاروں سے رابطہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ “تاہم اس نے ابھی تک ہم سے رابطہ نہیں کیا،” اہلکار نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.