61 فیصد لوگوں کو امید کہ اوساکا کے مئیر کی علاقائی پارٹی قومی سیاست میں داخل ہو: رائے شماری

60 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو کی علاقائی پارٹی قومی سیاست پر کچھ نہ کچھ اثر و رسوخ حاصل کر لے گی، جبکہ دو بڑی سیاسی جماعتیں اپنا اثر و رسوخ کھو رہی ہیں۔

حکمران ڈیمو کریٹک پارٹی آف جاپان کو سپورٹ کرنے والوں میں سے 65 فیصد نے امید ظاہر کی کہ یہ علاقائی پارٹی دائت میں نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی، جبکہ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے حمایت کنندگان میں سے 57 فیصد نے امید ظاہر کی کہ مئیر کی پارٹی قومی سیاست میں قدم رکھ دے گی۔ ان دونوں کے مقابلے نیو کومیتو کے سپورٹران میں سے 51 فیصد نے ایسی ہی امید کا اظہار کیا۔

کسی بھی پارٹی کو سپورٹ نہ کرنے والے ووٹروں میں سے نصف سے زائد، یعنی 62 فیصد، نے علاقائی پارٹی کی قومی سیاست میں شرکت کی امید ظاہر کی۔ مجموعی طور پر 973 یا 63 فیصد لوگوں نے رائے شماری کا جواب دینا پسند کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.