ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے اتوار کو کہا کہ حکومت توہوکو کے علاقے سے سونامی کے ملبے کو قبول کرنے والی میونسپلٹیوں کو باضاباطہ مدد فراہم کرے گی۔
ایک ٹی وی پروگرام میں بات چیت کے دوران نودا نے کہا کہ حکومت جلاؤ بھٹی پلانٹس اور کوڑا تلف کرنے کے دوسرے مراکز کی تعمیر میں سبسڈی، اور ملبے کے تابکاری ٹیسٹوں کی ادائیگی کے ذریعے یہ ملبہ قبول کرنے والی مقامی حکومتوں کی مالی مدد کرے گی۔
حکومت مارچ 2014 تک آفت سے پیدا شدہ تمام ملبہ صاف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم وزیر ماحولیات گوشی ہوسونو، جو کہ ایٹمی بحران سے نمٹنے کے انچارج وزیر بھی ہیں، نے پچھلے ماہ کہا تھا کہ ایواتے، میاگی اور فوکوشیما کے 23 ملین ٹن ملبے میں سے ابھی تک صرف پانچ فیصد تک ملبہ ہی تلف کیا جا سکا ہے۔