ہیمیجی میں بار کا مالک معاندانہ آتش زنی میں ہلاک

ہیوگو: پولیس نے اتوار کو کہا کہ ہیمیجی، صوبہ ہیوگو میں پیسوں پر پیدا ہونے والے ایک تنازع میں ایک بار کا مالک قتل کر دیا گیا ہے جو کہ آتش زنی میں ہلاک ہوا۔

پولیس کے مطابق، بار کا مالک، جس کا نام ایمی نیموتو عمر 27 سال پتا چلی ہے، ایک پرانے شراکت دار تاکیشی سوزوکی عمر 35 سال کے ساتھ رقم کے پرانے تنازع پر گرم ہو گیا۔

سوزوکی پر الزام ہے کہ وہ ہفتے کو علی الصبح نیموتو کے بار میں گھس آیا اور گیسولین کا سپرے کر کے عمارت کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، نیموتو اس آتش زنی میں ہلاک ہو گیا جبکہ چار دوسرے افراد زخمی ہوئے۔

سوزوکی کو بھی جلنے سے زخم آئے تاہم اس نے بعد میں ہفتے کو ہی اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ وہ اس وقت ہسپتال میں ہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ صحتیابی کے بعد اس پر قتل کا چارج لگائیں گے۔

ایک پولیس تفتیش سے پتا چلا ہے کہ یہ دونوں قرض کے ایک معاملے پر نزاع کا شکار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فی الوقت ان خطوط پر تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا قرضے کے ساتھ کسی دوسرے غیر قانونی کام کا تعلق تھا یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.