کاسائی رینکائی ایکیوریم سے بھاگنے والے پینگوئن کی تلاش جاری

ٹوکیو: ٹوکیو کے ایدوگاوا وارڈ کے کاسائی رینکائی ایکیوریم کی تقریباً عمودی چٹان کو پھلانگ کر فرار ہونے والے پینگوئن کی تلاش پیر کو جاری رہی۔ اسے آخری بار جاپانی دارالحکومت کے ایک دریا میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ایک سال کی عمر کے ہمبولٹ پینگوئن کی بھاگنے کے بعد پرانے دریائے ایدوگاوا میں نہاتے ہوئے تصویر بنائی گئی تھی، جو خلیج ٹوکیو میں بہتا ہے۔

کاسائی رینکائی ایکیوریم کے ایک اہلکار تاکاشی سوگینو نے کہا کہ 60 سینٹی میٹر کے اس پرندے نے بادی النظر میں اپنے قد سے دوگنا اونچی دیوار پر کسی طرح چڑھنے میں کامیاب ہو گیا اور بھاگ نکلا۔

“ہمیں پینگوئن کے بھاگ جانے کا احساس پہلی بار تب ہوا جب ایک قریبی چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے اتوار کو ہمیں ای میل کی جس میں تصویر بھی شامل تھی”، سوگینو نے کہا۔

سیر کے لیے آنے والے ایک شخص کی طرف سے مہیا کی گئی تصویر سے منتظمین نے اس بھگوڑے پرندے کو پہچانا کہ یہ پچھلے جنوری میں پیدا ہونے والا پینگوئن ہی ہے۔

اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہوں تو 03-3869-5153 پر کال کرے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.