نودا کی پوتن کو مبارکباد، علاقائی تنازعہ حل کرنے پر زور

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے پیر کو ایک فون کال کے ذریعے روس کے ولادیمیر پوتن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور جزیرے کے تنازع کو ‘عقلمندانہ’ انداز میں حل کرنے کی امید ظاہر کی۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پوتن کی طرف سے اتوار کو صدر کا عہدہ پھر سے سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں نے پیر کی سہہ پہر پانچ منٹ لمبی بات چیت کی۔

بیان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نودا نے پوتن کو مبارکباد پیش کی۔

دونوں ممالک نے کبھی بھی باضابطہ طور پر امن معاہدے پر دستخط نہیں کیے چونکہ جاپان ان جزائر پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتا ہے،  جن پر دوسری جنگ عظیم کے آخر میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے بعد سے روس کا تسلط ہے۔

صدر دمیتری میدیوو نے نومبر 2010 میں جاپان اشتعال دلا دیا تھا جب وہ قدرتی وسائل سے مالا مال آرکیپیلاگو جزیرے کا دورہ کرنے والے پہلے روسی صدر بنے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.