پی ٹی آئی جاپان کو عمران خان کا نیک خواہشات کا پیغام

پی ٹی آئی جاپان کو عمران خان کا نیک خواہشات کا پیغام
پاکستان تحریک انصاف جاپان اور تویاما کین کی مشہور و معروف شخصیت حماد چوہدری پاکستان کا نجی دورہ کر کے جاپان واپس پہنچ گئے ہیں
اور آج انہوں نے قائد تحریک انصاف عمران خان اور سیکرٹری جنرل عارف علوی کا نیک خواہشات کا پیغام بذریعہ ٹیلی فون مرکزی صدر خالد فریدی کو پہنچایا۔
مزید برآں حماد چوہدری نے خالد فریدی کو بتایا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے کراچی میں منعقد ہونے والے جلسے میں ایک متحرک کردار ادا کیا اور اس جلسے کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔
علاوہ ازیں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی کے گھر حماد چوہدری نے قائد تحریک انصاف عمران خان سے باقاعدہ ملاقات کی اور پی ٹی آئی جاپان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
حماد چوہدری نے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قرشی اور انفارمیشن سیکرٹری شفقت محمود سے بھی ملاقات کی۔
پاکستان تحریک انصاف جاپان کے مرکزی صدر خالد فریدی نے حماد چوہدری سے گفتگو کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ہی جاپان میں بھی پاکستان تحریک انصاف جاپان کا ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں عمران خان‘
سمیت تمام پارٹی عہدیداران شرکت کریں گے اور جاپان میں تحریک انصاف کا پیغام پہنچائیں گی۔

1 comment for “پی ٹی آئی جاپان کو عمران خان کا نیک خواہشات کا پیغام

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.