ٹوکیو:شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے کہا کہ ڈاکٹروں نے بدھ کو ایک عمل سر انجام دیا تاکہ شہنشاہ اکی ہیتو کے سینے سے پانی نکالا جا سکے۔
78 سالہ بادشاہ کو پچھلے اتوار کی رات ہسپتال سے فارغ کیا گیا تھا جب وہ دل کی بائی پاس سرجری سے صحت یاب ہوئے تھے، تاہم کام کرتے ہوئے ان کا سانس پھول رہا تھا اور انہیں بھوک بھی نہیں لگ رہی تھی۔
یہ عمل، جس میں ایک سوئی کے ذریعے پانی ختم کیا جاتا ہے، جامعہ ٹوکیو اور جامعہ جونتیندو کے ڈاکٹروں نے محل کے ہسپتال میں سر انجام دیا، جنہوں نے 18 فروری کو ان کا آپریشن بھی کیا تھا۔