اولمپس اور 3 سابقہ عہدیداروں پر فرد جرم عائد

ٹوکیو: پراسیکیوٹروں نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے اسکینڈل زدہ اولمپس اور اس کے تین سابقہ سینئر عہدیداروں پر کمپنی کے بڑے پیمانے کے خسارے کو چھپانے کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔ اس اسکینڈل کی وجہ سے کارپوریٹ جاپان پر دنیا کا اعتماد ہل کر رہ گیا تھا۔

ٹوکیو ڈسٹرکٹ پراسیکوٹروں نے کہا کہ کیکوکاوا، دو سابقہ اولمپس عہدیداروں ہیدیو یامادا اور ہیساشی موری، اور تین مالیاتی مشیروں نے مالی سال 2006اور 2007 میں کمپنی کی بیلنس شیٹ میں خرد برد کی۔

دریں اثنا، ٹوکیو پراسیکیوٹروں نے دوبارہ فرد جرم میں نامزد کیے گئے چھ آدمیوں میں سے چار کو دوسرے مالی سالوں میں مالیاتی کھاتوں میں خرد برد کے شبہے میں دوبارہ حراست میں لے لیا۔

تین بےعزت شدہ اولمپس افسران اور مالیاتی مشیر اکیو ناکاگاوا سے اب باضابطہ طور پر اس نقطہ نظر سے فرد جرم عائد کرنے کے سلسلے میں تفتیش کی جائے گی کہ انہوں نے مالی سال 2008، مالی سال 2009 اور مالی سال 2010 سے تعلق رکھنے والے مالیاتی کھاتوں کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا۔

پراسیکیوٹران نے کہا کہ اولمپس تین سال قبل بھی ایسے ہی شبہات کی زد میں رہی ہے۔

ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج نے کہا کہ کمپنی کے خلاف فوجداری الزامات کا مطلب یہ نہیں کہ اولمپس کو بازار حصص سے خارج کر دیا جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.