بیڑہ واپس روانہ ہونے کی بنا پر جاپان کا وہیل شکار کم

ٹوکیو: جاپان کا انٹارکٹکا والا وہیل شکاری بحری بیڑہ ایکٹوسٹوں کی جانب سے سبوتاژ کی وجہ سے منصوبہ شدہ تعداد کے مقابلے میں ایک تہائی سے بھی کم شکار کر کے واپس لوٹ آیا، یہ بات ٹوکیو نے شکار کے موسم کے اختتام پر ایک اعلان میں کہی۔

جاپان کی فشریز ایجنسی نے کہا کہ بیڑہ “مقررہ وقت کے مطابق” انٹارکٹکا سے وطن واپس آ رہا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ 267 وہیلوں کا شکار توقعات سے انتہائی کم تھا۔

ایجنسی کے مطابق، وہیل شکاریوں نے 266 منک ویلیں ماریں جبکہ ایک فِن والی وہیل ماری جو کہ 900 کے اندازے سے کہیں کم ہے جس کا عزم بیڑے نے دسمبر میں جاپان چھوڑتے ہوئے کیا تھا۔ “بلاشبہ اس کم تعداد کے پیچھے سبوتاژ کی مہمات ہیں”۔

ماحولیاتی گروپ سی شیفرڈ نے سیزن کے بیشتر حصے میں جاپانی بیڑے کا تعاقب کیا۔

2010-11 کے سیزن میں جاپان نے ماحولیات پسندوں کے حراساں کیے جانے کی وجہ سے صرف 172 وہیلیں شکار کر کے جلدی شکار ختم کر دیا تھا۔

وہیل شکار مخالف تنظیمیں اور ممالک مسلسل طور پر اس سرگرمی کو تجارتی وہیل شکار کے لیے آڑ کا نام دیتے ہیں۔

“انہوں نے پانی کی توپیں استعمال کیں، او رانہوں نے ہم پر صدمہ خیز بم پھینکے، اور بانس کے نیزے اور آنکڑے پھینکے اور ہم نے ان پر بدبودار بموں اور دھوئیں کے بموں سے جوابی حملے کیے،” ماحولیاتی گروپ سی شیفرڈ نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.