جاپان بچوں کی تحویل کے معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے جمعے کو سرحد پار بچوں کی تحویل کے معاملات حل کرنے کے بین الاقوامی معاہدے میں شمولیت کے لیے ایک بل کی منظوری دی جس سے برسوں کے بین الاقوامی دباؤ کے بعد اس معاہدے کو اپنانے کا راستہ ہموار ہوا ہے۔

کابینہ نے بل کی منظوری دی جس کے تحت جاپان 1980 کے ہیگ کنونشن پر دستخط کرے گا۔ یہ  ایسے غیر جاپانی والدین کو بچوں کی تحویل کے حقوق دے گا جن کے سابقہ زوج نے ان کے بچوں کو جاپان منتقل کر دیا تھا۔

اب یہ بل دائت میں بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔

جاپان اکلوتا بڑا صنعتی ملک ہے جس نے اس معاہدے پر دستخط نہیں کیے اور حالیہ سالوں میں امریکہ اور دوسرے ممالک نے معاہدے پر دستخط کے لیے اس پر دباؤ ڈالا ہے۔

جب بین الاقوامی شادیاں ٹوٹ جائیں تو جاپانی عدالتیں قریباً کبھی بھی غیر ملکی والدین کو تحویل کا حق نہیں دیتیں، خصوصاً باپ کو۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.