امریکہ نے اوکی ناوا سے میرنیز کی منتقلی کے لیے اضافی 96 بلین مانگ لیے

واشنگٹن: امریکہ نے صوبہ اوکی ناوا میں تعینات امریکی فوجیوں کی گوام منتقلی کے لیے جاپان کے مالی تعاون میں اضافے کا کہا ہے، اور 4 بلین ڈالر (قریباً 320 بلین ین) کا کہا ہے جبکہ اس سے پہلے دونوں اطراف نے 2006 میں 2.8 بلین ڈالر (قریباً 224 بلین ین) پر اتفاق کیا تھا۔

یہ درخواست پچھلے ماہ شروع ہونے والے پیشگی مذاکرات میں کی گئی جن کا مقصد جاپان میں امریکی فوجیوں کی تنظیم و ترتیب نو کے سلسلے میں 2006 میں طے پانے والے جاپان امریکہ معاہدے کا جائزہ لینا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.