ہینوور: ایک روبوٹ مصور، جو صرف تین منٹ میں اپنے معمول سے ملتی جلتی تصویر ڈرائنگ کر کے بنا سکتا ہے، دنیا کے سب سے بڑے آئی ٹی میلے میں تماشائیوں کو حیرت زدہ کر رہا ہے، تاہم سارے گاہک اس سے مطمئن نظر نہیں آتے۔
یہ روبوٹ، جسے جرمنی کے فراؤن ہوفر انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے، اپنے معمول کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر لیتا ہے،پھر اس کا کمپیوٹری دماغ چہرے کا تقابل و تفارق کرتا ہے اور نقش و نگار کا حساب کتاب لگاتا ہے اور پھر جو کچھ اس نے ‘دیکھا’ ہے اس کا اسکیچ بنا دیتا ہے۔
تاہم، کسی انسانی فنکار کے مقابلے میں، یہ روبوٹ احتیاط پسندانہ حد تک ایماندار ہے، جس سے کچھ تصاویر بنوانے والے یہ محسوس کرنے لگتے ہیں کہ ان کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا گیا۔
“کچھ لوگ دل شکستہ ہو کر چلے جاتے ہیں،” منصوبے کے ایک محقق کیرن سٹائن نے اعتراف کیا۔