ٹوکیو: مرکزی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین نے جاپان کے ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ (ٹی پی پی) آزاد تجارتی معاہدے میں شمولیت کی شرائط پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، اور وزیر اعظم یوشیکو نودا کے اس موقف پر تنقیدکی کہ تمام تر مال و خدمات کو مذاکرات کی میز پر رکھ دیا جائے گا۔
ایل ڈی پی زراعت (چاول)، انشورنس اور آٹو موٹِو سیکٹر کو مذاکرات سے مستثنی کرانا چاہتی ہے۔
ٹی پی پی، جس میں نو ممالک شامل ہیں، وزیر اعظم یوشیکو نودا کے لیے ایک متنازع مسئلہ ہے جنہوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جاپان کو آزاد تجارتی معاہدے میں شامل ہوتا دیکھنا پسند کریں گے۔ “ہم دوہری مصیبت کا شکار ہیں”۔
اگرچہ کسان بلاشبہ مشکلات کا شکار ہیں، لیکن اب بھی طاقتور جگہوں پر ان کے طاقتور دوست موجود ہیں۔
سنٹرل یونین آف ایگریکلچرل کوآپریٹوز چاول کی تقسیم کی دلالی کرتی ہے، مالی معاونت مہیا کرتی ہے، زرعی مہمات چلانے میں پیش پیش رہتی ہے اور بیوروکریٹ اور سیاستدانوں کے ہاں لابنگ کرتی ہے۔
کسانوں نے بھی زراعت کے ہمدرد قانون سازوں کی مالی مدد کے لیے لابنگ گروپ بنا رکھے ہیں، اور یہی لوگ قدامت پسند ایل ڈی پی کے آدھی صدی سے زیادہ لمبے ناقابل شکست اقتدار کو سہارا دیئے رکھنے میں کلیدی حیثیت کے حامل تھے۔
اگر چاول آزاد تجارت کے معاہدے میں شامل کر لیا جاتا ہے، تو ان کسان دوست سیاستدانوں کی طرف سے عائد کیے جانے والے بڑے بڑے ٹیرف ختم کرنا پڑیں گے۔
“اگر ٹی پی پی متعارف کروایا گیا، تو جاپانی چاول غیرملکی چاول کے ہاتھوں شکست کھا جائے گا۔”