ایٹمی بحران کے اجلاسوں کے جاری شدہ ریکارڈز میں معلومات کی عدم دستیابی پر افراتفری اور بوکھلاہٹ

ٹوکیو: فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر میں سونامی پھرنے کے صرف چار گھنٹوں بعد ہی جاپانی لیڈروں کو پتا تھا کہ ہونے والے نقصان کی مقدار اتنی ہو سکتی ہے کہ وہ ری ایکٹروں کو پگھلا دے، لیکن انہوں نے اپنے اس علم کو مہینوں تک خفیہ رکھا۔ بحران کے پانچ دنوں بعد، اس وقت کے وزیر اعظم ناؤتو کان نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ یہ بحران چرنوبل سے بھی بدترین بحران میں بدل سکتا ہے۔ 11 مارچ – جب زلزلہ اور سونامی ٹکرایا- سے لے کر دسمبر سے اواخر تک کے اجلاسوں کو ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا اور ان کا ریکارڈ پھر سے تیار کرنا پڑا۔

ان ریکارڈز سے بوکھلاہٹ، معلومات کی عدم فراہمی، دیر سے جواب اور حکومت اور متاثرہ قصبوں اور پلانٹ کے اہلکاروں کے مابین  غلط پیغام رسانی جیسے حقائق سامنے آتے ہیں۔ یہ باتیں کچھ وزراء سے پتا چلی ہیں جن کے مطابق پلانٹ کے تیزی سے انحطاط پذیر حالات کے وقت کوئی بھی انچارج نہیں تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.