آدمی نے بڑے بھائی اور بھابھی کو بظاہر تیز دھار آلے سے مارنے کے بعد خود کشی کر لی

چیبا: پولیس نے جمعے کو کہا کہ ایک 82 سالہ آدمی اور اس کی 79 بیوی کاشیوا، صوبہ چیبا میں واقع اپنے گھر میں جمعرات کو تیز دھار آلے سے زخمی اور مردہ پائے گئے۔ آدمی کا چھوٹا بھائی ایک قریبی کار میں پایا گیا، جس نے بادی النظر میں خود کشی کر لی تھی۔

پولیس کے مطابق، توشی متسو تاکو اور اس کی بیوی تسوما کو قریباً شام 6:10 پر ان کے سب سے بڑے بیٹے توکو نے تیز دھار آلے سے زخمی فرش پر پڑا ہوا پایا اور ان کے زخموں سے خون بہہ رہا تھا۔ ہنگامی طبی امداد کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا اور جوڑے کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ کچھ دیر بعد مر گئے۔

قریباً 20 منٹ کے بعد، ایک مقامی رہائشی نے توکو کے چھوٹے بھائی کو مکان سے قریباً 400 میٹر دور ایک کار پارکنگ میدان میں بے ہوش پایا جبکہ اس کی گردن میں رسا لپٹا ہوا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.