11 مارچ کی آفت کے بعد جاپان میں خودکشیوں میں اضافہ

حکومت کا کہنا ہے کہ جاپان میں اپنی جان لینے والے افراد کی تعداد پچھلے سال کے بہت بڑے سونامی اور اس سے پیدا شدہ ایٹمی بحران کی وجہ سے بے انتہا طور پر بڑھی۔

ایک اہلکار کے مطابق، ماہانہ خودکشیوں کی تعداد میں 20 فیصد سے زیادہ کے اضافے کو جاپانی معاشرے میں پھیلے ہوئے عمومی خوف کا نتیجہ قرار دیا جا سکتا ہے جو اس آفت کے بعد لوگوں نے محسوس کرنا شروع کیا۔

کیبنٹ آفس اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30615 لوگوں نے 2011 میں خودکشی کی، جو تیس ہزار سے زیادہ خودکشیاں کرنے والوں کا مسلسل چودھواں سال ہے۔

“تمام جاپانی معاشرہ آفت کے بعد متوحش تھا، اور ہمیں شک ہے کہ اس وجہ نے بھی کردار اداا کیا،” کیبنٹ آفس کے ایک اہلکار نے کہا اور مزید اضافہ کیا کہ مئی کے مہینے میں ہونے والی خودکشیاں خاص طور پر 30 کی عمر کے مردوں نے کیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.