سمیپ کے گلوکار تاکویا کیمورا پر ستمبر سے حد رفتار توڑنے پر دو بار جرمانہ

ٹوکیو: سمیپ کے گلوگار تاکویا کیمورا کو چار مہینوں میں دو بار حد رفتار توڑنے پر پکڑا جا چکا ہے جس سے ٹیوٹا کے ساتھ اسپانسرشپ ڈیل خطرے میں پڑتی نظر آ رہی ہے۔

شائقین کے دلوں کی دھڑکن فنکار، جس کی ادھیڑ عمر مداحوں کی تعداد پورے ایشیا میں پھیلی ہوئی ہے، کو پچھلے ستمبر میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ والے موٹر وے پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلاتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

39 سالہ فنکار اپنی بیوی شیزوکا کودو کے ساتھ اپنی شیورلیٹ آسٹرو کار میں ایک مقبول سی سرفنگ سپاٹ پر جا رہا تھا جب اسے دھر لیا گیا۔

کیمورا، جو اپنے مداحوں میں کیموتاکو کے نام سے جانا جاتا ہے، پر دوبارہ ٹوکیو کی ایک سڑک پر چارج لگایا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.