ٹوکیو
رپورٹ شاہد مجید
سانحہ11مارچ کے سلسلے میں فوکو شیما کن کے شہر ایواکی میں سانحہ کی پہلی برسی کے موقع ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کی جانب سے کیمپ لگایا گیا تھا برسی کی تقریب کے موقع پر اور پاکستان کے سفارتخانہ کے سیکنڈ سیکرٹری ندیم بھٹی نے سو نامی اور زلزلہ اور ا یٹمی بجلی گھر سے متا ثرین کے نام سفیر پاکستان نور محمد جارمانی کا پیغام پڑھا تھا مقامی شہری انتظامیہ کی رکن محاکوتو یو شیدا نے اپنے پیغام میں شہری حکومت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی جاپان اور پاکستانی کمیونٹی سمیت سفارتخانہ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ 11مارچ012کی برسی کی تقریب کے موقع پر پاکستان کمیونٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے جس طرح تعاون کیا ہے اسکے بعد مقامی حکومت ان کی شکر گزار ہے انہوں نے اشک بار آنکھوں سے متاثرین اور سانحہ گیارہ مارچ کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کیا اور سب کو تلقین کی کہ جس طرح آج غم کے اس موقع غیر ملکیوں نے ہمدردی بندھائی ہے ہم اس کو کبھی نہیں بھول سکیں گے ان کے پیغام کے دوران تقریب میں موجود کئی خواتین اور حضرات کی آنکھین پر نم ہو گئیں تھیں پیغام کے آخر میں انہوں پاکستان پیپلز پارٹی کا نام لے کر تقریب میں تعاون اور کیمپ لگانے پر شہری انتطامیہ کی جانب شکریہ ادا کیا گیارہ مارچ کے سانحہ کی تقریب میں سانحہ کی مناسبت سے پھولوں کے ایک بڑے گلدستے پر سفیر پاکستان نور محمد جادمانی کا نام بھی چپساں تھا