پی ٹی آئی جاپان کی پیسے پر تنقید اور پاک ملک کی ترقی کی تجویز

اصغر خان کیس نے پیسے کے بل بوتے پر سیاست کرنے والوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں‘ خالد فریدی
کرپٹ اور نااہل قیادت سے جان نہ چھڑائی گئی تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی‘ مرکزی صدر پی ٹی آئی جاپان
ٹوکیو ( ) پاکستان تحریک انصاف جاپان کے مرکزی صدر خالد فریدی نے کہا ہے کہ اب دھونس‘ دھاندلی اور پیسے کے بل بوتے پر سیاست کرنے کا دور گزر چکا ہی‘ اصغر خان کیس نے پیسے کے بل بوتے پر سیاست کرنے والوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ اسی پیسے کی سیاست نے سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں بھی مکروہ کھیل کھیلا اور دونوں نام نہاد بڑی پارٹیوں نے آپس میں مک مکا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں مک مکا ہوا‘ اسی طرح پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی وسائل پر بھی مک مکا کرنا چاہتی ہیں تاکہ اپنی مرضی سے خزانوں پر ہاتھ صاف کیا جا سکی۔ جاپان میں منعقدہ ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالد فریدی نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ کرپٹ اور نااہل قیادت سے جان چھڑوا لی جائی۔ اگر اب بھی ایسا نہ کیا گیا تو آئندہ نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شفاف قیادت کو سامنے لایا جائے تاکہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہو۔ موجودہ حالات کے تناظر میں عمران خان ہی وہ قیادت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.