جبکہ ایواتے کا شہر عظیم مشرقی جاپانی زلزلے میں اپنے کھو جانے والوں کو یاد کر رہا ہے، میں، اپنی، پاکستانی سفارتخانے اور جاپان میں موجود پاکستانی برادری کی طرف سے آپ کی دعاؤں میں شریک ہوں۔
پچھلے سال مارچ میں آنے والے عظیم مشرقی جاپانی زلزلے نے بہت سی قیمتی جانیں لے لیں اور بےشمار لوگوں کو زخمی، بےگھر اور صدمہ زدہ کیا۔ ہم اپنے پیاروں کو کھو دینے والے خاندانوں سے دل کی گہرائی سے اظہار افسوس کرتے ہیں اور تباہ کن زلزلے و سونامی کا شکار ہونے والوں کی روحوں کے لیے ابدی امن و سکون کی دعا کرتے ہیں۔ میں تہرے المیے اور آفت کا شکار ہونے والوں کو دل کی گہرائیوں سے اپنی ہمدردیاں پیش کرنے کا خواہشمند ہوں۔
جاپانی دوستوں کے مضبوط ارادے اور حکومتی کوششوں کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ متاثرہ علاقے مکمل طور پر اور جلد از جلد بحالی حاصل کر لیں گے اور ان کی زندگی میں خوشحالی پھر سے لوٹے گی۔
(نور محمد جدمانی) سفیر