شیزوکا: پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ایک 23 سالہ خاتون کو حراست میں لیا ہے جس نے مبینہ طور پر نومولد جڑواں بچوں پر ہاتھ اٹھایا تھا۔
اس خاتون، جس کا نام آیانا ناکانو اور تعلق شیزوؤکا سے ہے، پر الزام ہے کہ اس نے پچھلے سال مارچ میں اپنے فوکوئی میں واقع اپنے والدین کے گھر جانے کے موقع پر دو ہفتے کی عمر کے نومولدوں پر ہاتھ اٹھایا۔ اس حملے میں مبینہ طور پر اس نے بچوں کو زمین پر پھینکا جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔
یہ حملہ اس وقت سامنے آیا جب پیدائش کے ایک ماہ بعد بچوں کا میڈیکل چیک اپ ہوا۔ میڈیکل عملہ اس بارے شہبے کا شکار ہو گیا اور چائلڈ سروسز سے رابطہ کیا۔
پولیس کی تفتیش سے انکشاف ہوا کہ حملے میں ایک بچی کی کھوپڑی شدید ضرب آنے سے تڑخ گئی، جسے ٹھیک ہونے میں تین ماہ لگے۔ دوسری بچی کے سر، بازو اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں، جنہیں پولیس کے مطابق ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگا۔
پولیس کی تفتیش کے دوران، ناکانو نے کہا کہ وہ رات کو بچوں کے رونے کی وجہ سے سو نہیں پا رہی تھی۔ اس نے کہا کہ وہ چڑ گئی اور ان پر چڑھ دوڑی۔