ٹوکیو: حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان نے بدھ کو اپنے 100 کے قریب اراکین کو اکٹھا کیا جس کا مقصد کنزمپشن ٹیکس بڑھانے کے مجورہ بل پر بات چیت کرنا تھا۔
حکومت اپریل 2014 تک کنزمپشن ٹیکس کو پانچ سے آٹھ فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ اکتوبر 2015 میں اسے 10 فیصد کر دیا جائے گا جس کا مقصد سوشل سیکیورٹی کی بڑھتی ہوئی لاگتوں پر قابو پانا ہے۔
تاہم، وزیر اعظم یوشیکو نودا، جو اس مہینے کے آخر تک دائت میں یہ بل جمع کروانا چاہتے ہیں، کو ڈی پی جے کے اندر اور حزب مخالف کی جماعتوں سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔
بدھ کی چار گھنٹے طویل میٹنگ میں ڈی پی جے پالیسی معاملات کے چیف سیجی مائی ہارا نے پارٹی ممبران کے تحفظات کا جواب دیا۔ بل کے مخالفین نے کہا کہ کنزمپشن ٹیکس کا معیشت پر منفی اثر ہو گا اور یہ کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ 2016 کے بعد کنزمپشن ٹیکس مزید بڑھانا نہیں پڑے گا۔
دریں اثنا، ڈی پی جے کی چھوٹی اتحادی جماعت پیپلز نیو پارٹی کے شیزوکا کامےئی نے بدھ کو نودا کو بتایا کہ ان کی جماعت بل کی حمایت نہیں کرے گی۔