کیوپرتینو، کالیف: جمعے کو امریکہ اور نو دوسرے ممالک میں نئے آئی پیڈ کی فروخت شروع ہو جانے کے بعد ایپل 25 مزید ممالک میں ایک ہفتے بعد ٹیبلٹ کمپیوٹر کی فراہمی شروع کر دے گا۔
نیا آئی پیڈ ایپل کا تیسرا ورژن ہے جس میں تیز پروسیسر اور بہتر اسکرین شامل ہے۔ یہ تیز تر سیلولر نیٹورک فور جی کے ساتھ کام کرتا ہے۔
23 مارچ کو آئی پیڈ حاصل کرنے والے ممالک میں آسٹریا، بیلجیم، بلغاریہ، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، فن لینڈ، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، لیکنسٹائن، لگژمبرگ، ماکو، میکسیکو، نیدر لینڈز، نیوزی لیڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سلواکیہ، سلووینیہ، اسپین اور سویڈن شامل ہیں۔
امریکہ، پیوتو ریکو اور امریکی ورجن آئی لینڈز کے علاوہ جمعے کو آئی پیڈ حاصل کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ شامل ہیں۔