فوکوشیما پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر 2 کے سپریشن چیمبر میں کسی قسم کی دراڑ یا دباؤ کے آثار نہیں ملے

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر دو کے سپریشن چیمبر کی 14 مارچ کو لی گئی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ چیمبر میں بظاہر کسی قسم کی دراڑ یا رخنہ نظر نہیں آیا اور اس کی شکل و صورت پر بھی کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ مسائل زدہ ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر ٹیپکو نے بحران شروع ہونے کے بعد تباہ حال بجلی گھر کے اندرونے اور پریشر چیمبر کی تصاویر حاصل کی ہوں۔ “بظاہر، سپریشن چیمبر میں کوئی کریک یا دراڑ نہیں تھی اور اس کی شکل و صورت پر بھی فرق نہ پڑا تھا،” کمپنی نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.