این ایس سی نے ایٹمی حفاظتی اقدامات پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی

کیبنٹ آفس کی نگران ایجنسی نیوکلیر سیفٹی کمیشن کی ایک خصوصی کمیٹی نے بدھ کو ایٹمی بجلی گھروں پر زلزلہ بچاؤ حفاظتی معیارات کے سلسلے میں اپنی ہدایات پر نظر ثانی اور تجاویز کو حتمی شکل دی۔

ان تجاویز میں زور دیا گیا ہے کہ موجودہ ہدایت میں لفظ “سونامی” شامل کیا جائے تاکہ سونامی بچاؤ حفاظتی اقدامات کی ضرورت اور اہمیت بھی اجاگر ہو سکے۔ فوکوشیما نمبر ایک ایٹمی بجلی گھر، جو 11 مارچ 2011  کو 10 میٹر سے اونچا سونامی ہونے کی وجہ سے سخت تباہی کا شکار ہوا، صرف زیادہ سے زیادہ 5.7 سینٹی میٹر اونچے سونامی کے مفروضے کو سامنے رکھ کر ڈیزائن کیا گیا تھا۔

اس وجہ سے این ایس سی کے اراکین کی خصوصی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تحقیق کو ماضی میں ایٹمی بجلی گھروں کے اطراف میں واقع ہونے والے سونامیوں تک محدود نہ رکھا جائے۔

ان تجاویز میں قرار دیا گیا ہے کہ تحقیق میں دوسرے علاقوں میں آنے والے عظیم زلزلوں کو بھی مدنظر رکھا جائے جو جاپان میں واقع ایٹمی بجلی گھروں والے علاقوں سے جغرافیائی مماثلت رکھتے ہوں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.